25 اپریل 2016 - 11:48
عبدالفتاح السیسی: مصر کو غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگي

مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو غیر مستحکم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگي۔ صدر السیسی نے کہا کہ اگر ملک متحد ہوگا تو اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ مصر کی سکیورٹی مصر کی ریڈ لائن ہے ، صدر السیسی نے کہا صحرائے سینا میں دہشت گردوں کی کارروائیاں کم ہوگئی ہیں اور مصری حکومت نے صحرائےسینا سے دہشت گردوں کے خاتمہ کا مکمل عزم کررکھا ہے۔ السیسی نے کہا کہ شیطانی قوتیں ان کے ملک کے خلاف سازش کر رہی ہیں جنھیں ناکام بنادیا جائےگا۔

.......

/169